- Product Code
- Z425252525
- Category
- General
- Publisher
- Noumani Kutabkhana
- Publish Date:
- January 01, 1970
- Availability
- In stock
- Author
- Imam Abu Bakr Aḥmad ibn Ḥusayn Ibn Ali ibn Musa al-Khosrojerdi-al-Bayhaqi
زندگی ایسے گزاریں..... جیسے سرکارِ دو عالم (صلی اللہ علیہ وسلام) نے زندگی گزاری ہے، کیونکہ ان کی حیات طیبہ ہمارے لیے اسوہ حسنہ ہے..... جیسے صحابہ کرام نے گزاری ہے، کیونکہ ہمارے سامنے عاملین سنت کی اگر کوئی اعلیٰ مثال ہے تو وہی ہیں.....جیسے ہمارے اسلاف نے گزاری ہے، کیونکہ ان کی زندگیاں دنیا کے بکھیڑوں اور پریشانیوں سے اسی وجہ سے محفوظ تھیں کہ ان کے معیارات زندگی وہ تھے جو قرآن و حدیث کے تعلیم فرمودہ ہیں..... رسول گرامی (صلی اللہ علیہ وسلام) نے زندگی کو خوشگوار انداز میں گزارنے کے ایسے زریں اصول مہیا فرما دیںے ہیں کہ جو بے شائبہ کامیابیوں اور محبتوں کے ضامن ہیں. آپ (صلی اللہ علیہ وسلام) نے صرف دو فرامین میں ہی اس کا خلاصہ بیان کر دیا. اللہ تعالیٰ اور لوگوں کی نظروں میں محبوب بننے کا یہ اصول بتلا دیا کہ دینوی سامانِ عشرت اور عارضی امور زینت سے بے رغبت ہو جاؤ، تم اللہ کی محبت پالو گے اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بے نیاز ہو جاؤ تو تم لوگوں کی محبت پالو گے. اور کامیابیاں پالنے کے لیے یہ اصول بتلائے کہ حرام سے اجتناب کرو؛ تم سب سے زیادہ عبادت گزار بن جاؤ گے، جو اللہ تعالیٰ نے تمہاری قسمت میں لکھ دیا ہے اسی پر راضی و قانع رہو؛ سب سے زیادہ غنی بن جاؤ گے، ہمسایوں کے ساتھ حسن سلوک کرو؛ کامل مومن بن جاؤ گے، لوگوں کے لیے بھی وہی کچھ پسند کرو جو تمہیں اپنے لیے پسند ہو؛ سچے مسلمان بن جاؤ گے. یہ کتاب در حقیقت انہی دو فرامین مبارکہ کی تشریح و تفصیل ہے. یقیناً اس کتاب کا مطالعہ پچھلی زندگی کا ورک الٹ کر ایک ایسا باب شروع کرنے کا باعث بنے گا جو محبتوں اور کامیابیوں سے بھرا ہو گا.......میں نے اس کتاب کی تیاری میں جو کام کیا ہے؛ وہ یہ ہے؛*اس کتاب کو متن کی ہی کتاب رکھنے کی بجائے عام مطالعاتی کتاب کی صورت دی ہے، تا کہ عام قاری بھی اس سے کامل طور پر حظ اٹھا سکے.*مکررات کو حزف کر دیا ہے تا کہ تکرار سے منزہ جامع نسخہ مرتب ہو سکے .*صرف صحیح اور حسن روایات پر مشتمل مجموعہ احادیث پیش نظر ضعیف روایات کو خارج کر دیا ہے.*چند طویل ابحاث کو ختم کر کے متعلقہ احادیث کی وضاحت میں ان کی طرف مختصراً اشارہ کر دیا ہے، تا کہ کتاب طول ممل اور اختصار مخل سے مبرار ہے.*ابواب کی طویل عربی عبارات کو بعینہ اردو قالب میں ڈھالنے کی بہ جائے مختصر اور جامع عنوانات دے دیے ہیں.*احادیث کی اصل مصادر سے تخریج اور شیخ البانی (رحمت اللہ علیہ) کی تحقیق سے استفادہ کیا ہے.میں اس کتاب پر اپنے کام کو کسی خوش بختی سے کم نہیں سمجھتا جو میرے حصہ میں آئی ہے. باری تعالیٰ میری اس ادنیٰ سی کوشش کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے قارئین کے لیے مفید تر بنا دے. آمین
- PDF:
- Not Available
- Language:
- Urdu
- Book Pages:
- Book Size:
- 14x21
- Genre:
- Quran and Hadith
- Weight (KG):
- 1.046
- Color:
- 2 color