

صحیح بخاری شریف کے منتخب واقعات
Sahih Bukhari Shareef Kay Muntakhib Waqiaat
Rs. 1500/-
PAK
- Product Code
- SA198888888
- Category
- Hadith
- Publisher
- Noumani Kutabkhana
- Publish Date:
- January 01, 1970
- Availability
- In stock
- Author
- Al Sheikh Abu Yasir
آج کی دنیا میں مختلف موضوعات پر بے شمار کتب کا ذخیرہ موجود ہے۔ جن میں لا تعداد کتب نہایت دلچسپ داستانوں، قصہ گوئیوں، اقوال, نصیحت آموز واقعات اور کہانیوں پر مشتمل ہیں اور ان بے شمار موضوعات پر لکھی تحریروں کو ہمارے ہاں دینی ادبی لٹریچر میں نہایت اہم مقام حاصل ہے. ان تحریروں سے جہاں ہماری مزہبی سچائی کے پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے وہیں یہ داستانیں واقعات اور اقوال ہماری دینی زندگیوں کا رخ متعین کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں. اس اہمیت کے پیش نظر اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب قرآن مجید اور اس کے بعد دنیا کی معتبر ترین کتاب الجامع الصحیح البخاری شریف میں موجود حق و صداقت پر مبنی دلچسپ واقعات بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں. زیر نظر کتاب میں فضیلۃالشیخ ابو یاسر نے بغیر تبصرہ کے قرآنی آیات اور صحیح بخاری شریف کے سینکرٹروں واقعات کو سلیس اور عام فہم ترجمہ کے ساتھ درج کر دیا ہے. اور واقعات کو مضامین کے تحت لکھا ہے نیز ہر واقعہ کا حوالہ مکمل طور پر دیا گیا ہے.ان شا اللہ العزیز یہ کتاب جہاں عام مسلمانوں کے لئے مفید ہے وہاں خطباء اور واعظین بھی اس سے استفادہ کر کے عوام کی راہنمائی صحیح واقعات کی روشنی میں کر سکیں گے. صحیح بخاری شریف کے واقعات کے بعد عنقریب صحیح مسلم شریف کے ساتھ ساتھ ابو داؤد شریف، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ اور جامع ترمذی کی صحیح احادیث میں موجود واقعات کا مجموعہ بھی نعمانی کتب خانہ لاہور کی طرف سے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جائے گا.مجھے امید ہے کہ خطباء اور واعظین اپنے سروس اور نجی مجالس میں ان ایمان افروز واقعات کو بیان کرنے کے لیے اس منفرد کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں گے.
- PDF:
- Not Available
- Language:
- Urdu
- Book Pages:
- N/A
- Book Size:
- 14x21
- Genre:
- Hadith
- Weight (KG):
- 1.046
- Color:
- 1 color