- Product Code
- 821935492
- Category
- Seerat
- Publisher
- Noumani Kutabkhana
- Publish Date:
- January 19, 2007
- Availability
- In stock
- Author
- Abu Anis Majiz Al-Bankani
امت مسلمہ کی معزز بہنوں کی دینی رہنمائی کے لیے ایک منفرد اور جامع کتاب `حیات صحابیات` پیش خدمت کی جا رہی ہے. اس کتاب کو عربی زبان میں الا ستاذ ابو انس ماجدالبنکانی نے نہایت عمدہ اسلوب میں بیان کیا ہے. جس کا اردو میں ترجمہ کی سعادت نامور ادیب محترم محمود احمد غضنفر صاحب نے حاصل کی ہے. جن کی صحابہ اکرام (رضی اللہ عنہ)، صحابیات کریمات (رضی اللہ عنہ)، تابعین عضام اور تابعین عضیمات پر تراجم و تالیفات کو علم و ادبی حلقوں میں بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے. زیرِ نظر کتاب بھی اس سنہری سلسلے کی کڑی ہے. اس کتاب میں جلیل القدر خواتین کی سوانح حیات کا تزکرہ اس انداز میں کیا گیا ہے کہ آپ کو یہ محسوس ہوگا کہ ان میں سے ہر ایک میں اخلاص، تقویٰ، ثابت قدمی، خوش اخلاقی، اللہ و رسول کی محبت و اطاعت اور ایثار و قربانی جیسے اوصاف بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جا بجا واقعات داستانیں، عبرتیں اور نصیحتیں قارئین کی نظر سے گزریں گی. نیز امہات المومنین، نبی کریم (صل اللہ علیہ وسلام) کی بیٹیاں، نواسی اور رضائی بہن، نبی کریم (صل اللہ علیہ وسلام) کی پھوپھیاں اور مدرسہ نبوت سے فیض پانے والی جلیل القدر صحابیات کا تزکرہ بھی اس کتاب کی زینت ہے.بلا شبہ ھم ان عالی مقام صحابیات کریمات (رضی اللہ عنہ) کی پاکیزہ زندگیوں سے استفادہ کر کے اپنے معاشرے کو درست سمت پر استوار کر سکتے ہیں. اگر خواتین کی دینی منمیح پر تربیت ہو جائے تو وہ اسلامی معاشرے میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں. ان شا اللہ العزیز ہماری مسلمان بہنوں کے لیے ان قدسی نفوس شخصیات کی سوانح حیات کا مطالعہ از حد مفید ھوگا.---یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگیاللہ سبحان و تعالٰی کع توفیق ہی سے اچھے کام پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں.
- PDF:
- Not Available
- Language:
- Urdu
- Book Pages:
- 304
- Book Size:
- 14x21
- Genre:
- Seerat e Sahabiyaat
- Weight (KG):
- 1.046
- Color:
- 1 color