(اعلیٰ) حیات صحابہ کے درخشاں پہلو
Hayat e Sahaba Kay Darakhshan Pehlu (Aala)
Rs. 1900/-
PAK
- Product Code
- D-H754545454
- Category
- Biography
- Publisher
- Noumani Kutabkhana
- Publish Date:
- May 28, 2004
- Availability
- In stock
- Author
- Mehmood Ahmed Ghazanfar محمود احمد غضنفر
شمع رسالت کے پروانے،آسمانِ نبوّت کے چمکتے ستارے،بَستانِ نبوت کے مَہکتے پُھول،آفتابِ رسالت کی چمکتی شعائیں درسگاہِ نبوی کے فیض یافتگان اور آغوشِ نبوّت کی پُر درد ہستیا ں صحابہ اکرام رضوان ﷲ علیھم اجمعین۔ جن کے سینوں پر انوارِ رسالت براہِ راست پڑے۔جنہوں نے دینِ اسلام کی سر بلندی کے لیے اپنے گھر بار،مال و متاع ، ہر چیز ﷲ کی راہ میں لُٹا دی۔جن کی قُدسی صفات کا تذکرہ قرآنِ مجیداور دیگر آ سمانی کتابوں میں کیا گیا۔جن کی پاکیزہ سیرت کا ہر پہلُو درخشاں اور ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔صحابہ کرام حضوراقدس(صلی اللہ علیہ وسلام) کی زیارت کو ترستے تھے آپ نے مرض اموت میں جب پردہ اٹھا کر دیکھا اور صحابہ کو نماز کی حالت میں دیکھ کر مسکراۓ تو صحابہ کرام میں مسرت کی لہر دوڑ گئ۔حضرت انس فرماتے ہیں ! ہم نے حضور (صلی اللہ علیہ وسلام)کے مُکھڑے سے زیادہ حسین منظر نہیں دیکھا ہے۔کچھ عاشقانِ رسول ایسے بھی تھے جن کو اپنی آنکھیں اس لیے عزیز تھیں کہ ان سے حضور (صلی اللہ علیہ وسلام) کی زیارت ہوتی ہے۔ ایک صحابی کی آنکھیں جاتی رہیں لوگ عیادت کو آۓ تو کہنے لگے یہ آنکھیں تو مجھے اس لیے عزیز تھیں کہ ان سے حضور (صلی اللہ علیہ وسلام) کی زیارت ہوتی تھی جب وہی نہ رہی تو اب ان کے جانے کا کیا غم ہے؟حضرت عبدالہا بِن مسعود کی مُحبت کا یہ عالم تھا کہ جب بھی آپ (صلی اللہ علیہ وسلام) سفر کے لیے تشریف لے جاتے، ساتھ ہولیتے، آپ (صلی اللہ علیہ وسلام) کو جوتیاں پہناتے، آپ(صلی اللہ علیہ وسلام) کی جوتیاں اُتارتے، سفرمیں آپ کا بچھونا، مسواک ، جوتا اور وضو کا پانی ان ہی کے پاس ہوتا تھا، اسی لیے آپ کو صحابہ کرام سوزِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلام) کہتے تھے یعنی حضور کے کے مَہرِ سامان۔حضرت عقبہ بِن عا مر آپ (صلی اللہ علیہ وسلام) کے مستقل خدمت گزار تھے آپ (صلی اللہ علیہ وسلام) سفر پر جاتے تو پیدل آپ کے ساتھ چلتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وسلام) کی اونٹنی ہانکتے تھے۔حضرت انس کو اِن کی والدہ حضورِاقدس (صلی اللہ علیہ وسلام) کی خدمت کے لیے بچپن میں ہی وقف کر گئیں تھیں۔ حضرت ابو ہر یر ہ بھی بارگاہِ رسالت میں ہمیشہ حاضر رہتے۔دراصل یہی وہ چراغ ہیں جن سے روشنی حاصل کر کے دنیا کے حکمت کدے میں سیدھی راہ تلاش کی جا سکتی ہے۔یہ کتاب صورمن حیاۃالصحابہ کا اردو ترجمہ ہے جسےالا ستادو کتور عبدالرحمٰن رافت پا شا نے محبت بھرے ادبیا نہ اسلوب میں تحریر کیا اور تاریخی واقعا ت کو نہایت ہی دلپزیر انداز میں قلم بند کیا۔ مطالعہ کرنے سے دل میں یہ احساس پیدا ہو ا کہ اسے اُردو میں مستقل کیا جا ۓ تا کہ اُردو دان طبقہ بھی اس سے مُستفید ہو سکے۔
- PDF:
- Not Available
- Language:
- Urdu
- Book Pages:
- 400+
- Book Size:
- 17x24
- Genre:
- Biography
- Weight (KG):
- 1.046
- Color:
- 1 color