( صَلَّىٰ ٱللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) تجلیات سیرت النبی
Tajaliyaat Seerat un Nabi (S.A.W)
Rs. 990/-
PAK
- Product Code
- 15913547
- Category
- Seerat
- Publisher
- Noumani Kutabkhana
- Publish Date:
- May 07, 2009
- Availability
- In stock
- Author
- Doctor Abdul Ghaffar
سیرت، عربی زبان میں فِعلَہ کے وزن پر مصدر ہے۔ لغوی معنی “طریقہ کار” یا “ چلنے کی رفتار اور انداز “ کے ہیں۔ جلد ہی سیرت کا لفظ ذاتِ رسالت مآب(صلی اللہ علیہ وسلام) کے ساتھ قریب قریب مخصوص ہو گیا، اور آج دنیا کی تمام مسلم زبانوں اور بہت سی غیر مسلم زبانوں میں بھی سیرت کا لفظ جناب حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلام) کی حیات مبارکہ کے لیے مستعمل ہوتا ہے. علم سیرت محض ایک شخصیت کی سوانح عمری نہیں ہے، بلکہ یہ ایک تہذیب، ایک تمدن، ایک قوم، ایک ملت اور ایک الہی پیغام کے آغاز و ارتقاء کی ایک انتہائی اہم، انتہائی دلچسپ اور انتہائی مفید داستان ہے. ایک مغربی مستشرق نے یہ اعتراف کیا تھا کہ آنحضور (صلی اللہ علیہ وسلام) کے سیرت نگاروں کا سلسلہ لا متنہ ہی ہے، لیکن اس میں جگہ پانا قابل عزت اور باعث شرف ہے. حضور کی سیرت طیبہ حرف حرف عمل پر آمادہ کر تا ہے. ایسا عمل جو جنتوں کا وارث بنا تا ہے اور جہنم کی آگ سے بچاتا ہے. مختلف شعبہ ہائے حیات میں یہ کتاب قدم قدم پر انسان کی رہنمائی کرتی ہے. اس کے مطا لعے سے قلب و روح کی کایا پلٹتی ہے. انسان سوزو گداز کی ایسی کیفیات سے گزرتا ہے کہ نیکی کی راہوں پر چلنا آسان ہو جاتا ہے. نتیجتاً معاشرے میں حب نبی کی فصل لہلہانے لگتی ہے. جنت زمین پر اتر آتی ہے اور محفل ہستی ایسی بہاروں سے آشنا ہوتی ہے جنہیں کبھی خزاں نہیں آتی. اس کتاب`تجلیات سیرت` میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وسلام) کے اسوہ حسنہ کا تزکرہ ہے. ڈاکٹر عبدالغفار اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے سیرت طیبہ کے مقدس و مطہر اور حسین و جمیل گلدستے سے کچھ خوبصورت پھول چن کر افادہ عام کے لیے پیش کر دیے.
- PDF:
- Not Available
- Language:
- Urdu
- Book Pages:
- Book Size:
- 14x21
- Genre:
- Seerat un Nabi
- Weight (KG):
- 1.046
- Color:
- 1 color